آسڑیلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، بھارت کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے مزید 280 رنز جبکہ آسڑیلیا کی ٹیم کو مزید سات وکٹیں درکار ہیں، میچ کے چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو بھارت کی ٹیم نے آسڑیلیا کی جانب سے دیئے گئے ہدف 444 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے جبکہ وکٹ پر ویرات کوہلی 44 اور آجنکیا رائنا 20 رنز کے ساتھ موجود تھے، بھارت کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں روہیت شرما نے 43، شبھمان گل نے 18 اور چیتشرور پوجارا نے 27 رنز بنائے
قبل ازیں آسڑیلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز270 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پرڈکلیئر کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو جیت کیلئے 444 رنزکا ہدف دیدیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک وکٹ گنوا بیٹھی ہے ، آسڑیلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ایلکس کیرے 66 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ مچل سٹارک نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، مارنس لبوشین بھی 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے تین، محمد شامی اور اومیش یادیو نے دو دو جبکہ محمد سیراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.