مسافر بس الٹ گئی پانچ افراد جاں بحق

راجن پور(زور آور نیوز)فاضل پور میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹنے سے 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔زائرین کی بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ جا رہی تھی کہ فاضل پور کے قریب حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ اور فاضل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Comments are closed.