اسلام آباد(وقائع نگار)تین ارب ڈالر کا بیل آٹ پیکیج،آئی ایم ایف پاکستان کی سیاسی قیادت سے سپورٹ پروگرام کیلئے انکی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطہ کر رہا ہے۔مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا،انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف سپورٹ پروگرام کیلئے انکی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹویٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا،آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے،اور اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئل شرکت کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکا ہمارے ساتھ آئی ایم ایف ڈیل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو روز قبل پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور انہیں بین آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ معاہدے سے آگاہ کیا تھا۔
Comments are closed.