آر ڈی اے نے مڈ سٹی اسلام آباد نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی تشہیر کرنے پر مارکیٹنگ کمپنی ایپکس گروپ کو نوٹس جاری کر دیا۔
آر ڈی اے نے سپانسرز کو خبردار کیا کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی مارکیٹنگ اور پلاٹوں کی خرید و فروخت فوری طور پر روک دیں۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب موضع کٹاریاں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم مڈ سٹی اسلام آباد کی غیر قانونی تشہیر کرنے پر مارکیٹنگ کمپنی ایپکس گروپ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق ایسی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تشہیر کرنا جن کی آر ڈی اے سے کوئی قانونی اجازت نہیں ہے، جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے 46(1) کے تحت غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ جب تک کسی پروجیکٹ کو آر ڈی اے راولپنڈی سے این او سی نہیں ملتا اسے منظور شدہ یا قانونی منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن نجی مارکینگ کمپنیوں کے ویب سائٹس عوام الناس کو گمراہ کر رہی ہیں جو صرف اشتہارات کی تلاش میں بھاری رقم لگا رہے ہیں۔ ایسے منصوبوں کی مارکیٹنگ و پروجیکشن سے عوام الناس کو یہ تاثر ملتا ہے کہ پراجیکٹ پہلے سے منظور شدہ اور قانونی ہے۔ ایسی کمپنیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ آپ اس غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جسس کے ذریعے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے عام لوگوں کو دھوکہ دے سکتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے ان غیر قانونی سکیموں کے تمام مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے جس سے غیر منظور شدہ، جعلی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی بکنگ کی صورت میں عام لوگوں سے پیسے کی بھاری لین دین شروع ہو سکتی ہے اس طرح الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ مزید برآں، منصوبوں کی قانونی حیثیت آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر آسانی سے قابل رسائی ہے یا ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے سے براہ راست حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز رولز 2021 کی عدم تعمیل کی صورت میں، آر ڈی اے متعلقہ قانون کے تحت کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
Trending
- برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو آپ گریڈڈ لائٹنگ کی تکمیل
- آپ کو چاند کے مرحلے اور رات کی قسم کے بارے میں معلوم ہے۔
- ڈسکہ میں نندوں اور ساس کے بہو کو قتل کرنے کا واقعہ
- “Illuminati: حقیقت یا افسانہ؟”
- سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی مکمل کہانی
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
Comments are closed.