لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں ویراٹ کوہلی کے پاس نئے ریکارڈز توڑنے کا موقع ہوگا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی کے پاس ڈان بریڈمین اور راہول ڈریوڈ کے ریکارڈز توڑنے کا موقع موجود ہوگا، کوہلی اب تک 28 ٹیسٹ سنچریاں نام جڑچکے ہیں، مزید ایک تھری فیگر اننگز انھیں سابق آسٹریلین بیٹر بریڈمین کے ہم پلہ بنادے گی، متحرک کرکٹرز میں وہ جو روٹ کے برابر بھی ہوسکتے ہیں۔
روٹ نے بھی 29 سنچریاں بنارکھی ہیں، اسمتھ 30 سنچریوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف باہمی مقابلوں میں مزید 188 رنز جوڑنے پر وہ راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ بھی توڑسکتے ہیں، موجودہ ہیڈ کوچ نے کینگروز کیخلاف 2166 رنز بنارکھے ہیں۔
Comments are closed.