ابراہیم علی خان اور پلک تیواڑی کا تعلقات خفیہ رکھنے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف  بالی ووڈ   اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی پلک تیواڑی نے  اپنے تعلقات  دنیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے بچے عام مقامات پر ڈیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی اپنے ریلیشن کا اعلان کرنے سے کترا رہے ہیں۔  میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ریلیشن میں موجود ہیں لیکن وہ اپنی ذاتی زندگی کو دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔  رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ابراہیم اپنا کیریئر شروع کرنے جارہے ہیں جبکہ پلک تیواڑی پہلے ہی ڈیبیو کرچکی ہیں اور لوگوں کو دونوں سے بڑی امیدیں ہیں، اسی وجہ سے دونوں اپنی توجہ اپنے کام سے ہٹا کر ذاتی زندگی پر منتقل نہیں کرنا چاہتے۔   اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں اپنا ریلیشن خفیہ رکھنے کیلئے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔

Comments are closed.