اسلام آباد(وقا ئع نگار)چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ممبران،اسپشل سیکرٹری و دیگر افسران شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول مکمل طور پر تیار ہے، پنجاب میں انتخابی گروپس کی رجسٹریشن کا عمل 17جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جاسکتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ رولز 35 فور میں ضروری ترمیم کردی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں تصادم نہ ہو۔الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ضروری ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ۔
Trending
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
- فون کالز ریکارڈنگ کا معاملہ
- اسلام آباد میں رندھاوا سپیڈیں
- امریکہ کی بھارت سے ایک بار پھر جواب طلبی
- کے پی میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا: سی ٹی ڈی
- سمندر میں تیرتی بوتل میں موجود مواد کو شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- پنجاب میں نیا ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا گیا
- غریب خواتین کی نازیبہ ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ…
- ‘واجبات جمع کرائیں۔ ورنہ جائیدادوں کی الاٹمنٹ منسوخ’
- بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر ملک بھر میں احتجاج
Comments are closed.