اسلام آباد(زور آور نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ نہ کر سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نئی مردم شماری سے پیدا صورتحال پر 2 اجلاس ہوئے جو کہ بے نتیجہ رہے، الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار ہے۔ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لیگل ٹیم نے آرٹیکل 51 فائیو کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے تقاضے سے آگاہ کیا، لیگل ٹیم کی جانب سے رائے دی گئی کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے یا نہیں۔
Comments are closed.