الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلیں، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائیںسیاسی جماعتیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک درخواستیں جمع کرائیں،درخواستیں وصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا، صرف درخواست جمع کرانے والی سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔
Comments are closed.