نیویارک (زور آور نیوز)امریکہ میں پاکستانی شہری کو اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بیٹی کو چاقو مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ آئی لینڈ کے رہائشی زنور جعفری کو اپنی اہلیہ اور 2 سالہ بیٹی کو چاقو مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جہاں ان کا 5 سالہ بیٹا بھی واقعے کے وقت موجود تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ برینٹ ووڈ میں جیفرسن ایونیو پر واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا، جوڑے کے دوسرے بچے ایک 5 سالہ لڑکے کو حملے کے دوران کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اب وہ رشتہ داروں کی عارضی تحویل میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی والدہ جو خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گھر میں رہتی ہیں انہوں نے فون پر واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس بتائے ہوئے پتے پر پہنچی تو گشتی یونٹوں نے ایک خاتون اور ایک بچی کو پایا جن پر چاقو کے شدید زخم آئے تھے، 33 سالہ بتول اور 2 سالہ زنور کو بے ساحل کے ساتھ شور یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ جب پولیس اہل خانہ کے گھر پہنچی تو جعفری مقتولین کے خون میں لت پت کمرے کے بیچ میں کھڑا تھا، جعفری کو طبی معائنے کے لیے مغربی اسلپ کے گڈ سماریٹن یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا، پولیس نے 31 سالہ جعفری پر دوسرے درجے میں قتل کے دو الزامات لگائے ہیں، جرم ثابت ہونے پر جعفری کو لگاتار 25 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسے ضمانت کے بغیر حراست میں لیا گیا اور 16 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ زنور جعفری کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات کے گاں مدینہ سیداں سے ہے، زنور جعفری ذہنی وجسمانی صحت کے لحاظ سے مکمل طور پر فٹ اور اعلی تعلیم یافتہ ہے، اس نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے انجئنرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
Comments are closed.