پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بند کمروں میں سازشوں کے جال بننے والے ملک و قوم سے مزید انتقام لینا بند کریں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انتخابات کروائے جائیں اور عوام کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے نواز شریف کی سزا اور نااہلی سے متعلق سازش کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ثبوت مانگے گئے تھے مگر قطری خطوط اور کیلبری جیسے فراڈ کے سوا کچھ برآمد نہ ہوا۔
یاد رہے کہ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ اصل گاڈ فادر اور سسلین مافیا آصف سعید کھوسہ تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کی گواہی آگئی ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ بہت پہلے اور کہیں اور ہوا تھا۔
Comments are closed.