ایم کیوایم کے مرکزی راہنما اور صوبائی تنظیمی کمیٹی پاکستان کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کی والدہ ماجدہ کو جمعرات کی شب ڈھوک کالا خان، راولپنڈی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔ مرحومہ طویل علالت کے بعد جمعرات کو مقامی ہسپتال میں وفات پاگئی تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات رات ڈھوک کالا خان، ہائی وے گراﺅنڈ، (مین اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے ) ، راولپنڈی کے مقام پر ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی اسامہ قادری ، صابر قائم خانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں ملک خالد نواز بوبی،چوہدری کامران، نیشنل پریس کلب کے موجودہ اور سابق صدور، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے عہدیداروں، سینئر صحافیوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحومہ کو بابا جھنگی والی سرکار کے دربار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
Comments are closed.