ایوان صدر میں صدر مملکت کے ساتھ بھی غداری ہو گئی ،ناقابل تلافی نقصان دیدیا گیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر مثر بنایا جا سکے، میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ جا چکے ہیں۔صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ میرا عملہ میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا، اللہ سب جانتا ہے، وہ ان شا اللہ معاف کر دے گا، میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔

 

Comments are closed.