راولپنڈی(زور آور نیوز)سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بھی جام شہادت نوش کرگئے ۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔قبل ازیں گوادر میں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ماراگیا جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔
Comments are closed.