ملک بھر میں درجہ حرارت آج معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ گرمی کی شدت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ لاہور میں 42، سرگودھا 45، اسلام آباد 41، کراچی 36، پشاور میں 44 اور کوئٹہ میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں آج سے بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہوگا جس کے تحت آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
Comments are closed.