اسلام آباد(وقائع نگار)بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب 76 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.