سابق اسکاؤٹ لیڈر بوائز ایسوسی ایشن شمس خان درج مقدمات کا معاملہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شمس خان کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے

ملزم شمس خان اورد شعیب احمد داہی کے خلاف چار ایف آئی آر درج ہیں ، سرکاری وکیل

شمس خان نے پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی چار گاڑیاں بھی قبضے میں لے رکھی ہیں، پراسیکیوٹر قاسم اقبال

شمس خان کی پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی ممبر شپ بھی ختم ہو چکی ہے، پراسیکیوٹر قاسم اقبال

ملزم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں بھی ملازمت کی وہاں بھی اس کے خلاف انکوائری کا حک ہوا، پراسیکیوٹر قاسم اقبال

شمس خان کے خلاف چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کروائی

شمس خان، زاہد محبوب، اقبال شاہ، افضل بابر ، سعید الرحمان،ارشد ولد زاہد محبوب ،محمد وقاص اور 20 مسلح افراد زبردستی اسکاؤٹ ہاؤس داخل ہوئے ، ایف آئی آر کا متن

ملزمان نے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھینا دیواریں پھلانگ کر میرے گھر کے اندر داخل ہوئے اور سی سی ٹی وی اور ڈیوائس ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے ، ایف آئی آر

شمس خان نے مجھ پر پستول تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ساتھیوں نے مجھ پر تشدر کیا ، میرا موبائل اور پرس چھینا جس میں 55 ہزار روپے موجود تھے، ایف آئی آر

Comments are closed.