آسمانی بجلی کیا ہوتی ہے اور کن لوگوں پر کہاں کہاں گرتی ہے

فیس بک پر ایک “پوسٹ” گردش کر رہی ہے، کہ پنجاب میں آسمانی بجلی گِرنے سے گیارہ لوگ مرگٸے۔۔ چونکہ جن لوگوں نے فزکس پڑھا ہے۔۔ وہ جانتے ہیں کہ آسمانی بجلی کس چیز کا نام ہے۔ لیکن اکثر دوست نہیں جانتے اور غلطی کرتے ہیں۔ اس ایک غلطی کے سبب “جان” سے ہاتھ دھو بیھٹتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ “پانی” ہر وقت اور ہر لمحہ “بخارات” کی شکل میں اوپر کی طرف اٹھتا ہے۔ اور یہ کام ہوا کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔ بخارات جب اوپر اٹھتے ہیں تو جس ہوا میں بخارات ہوتے ہیں وہ ہوا عموماً سرد ہوتی ہے۔اسکی وجہ ان میں واٹر کی مالیکولز کا موجود ہونا ہے جو ان کو سرد رکھتے ہیں، تو بادلوں میں یہی سرد ہوا گرم ہوا سے رگڑ کھاتی ہے، جس کے سبب ہوا میں ایک چارج پیدا ہوجاتا ہے جسکو ہم فزکس کی زبان میں سٹیٹک چارج کہتے ہیں۔۔ اس عمل سے منفی چارج ہلکا ہونے کیوجہ سے بادل کی اوپری سطح میں اکٹھی ہوتی رہتی ہے،، اور مثبت (+) چارج بھاری ہونے کی وجہ سے بادل کے نچلے حصے میں اکٹھی ہوتی رہتی ہے۔

lightning atmospheric electricity

جب ان چارجز کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے، تو مخالف چارج کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کی طرف کھنچتے ہیں، اور اس دوران بجلی پیدا ہوتی ہے چونکہ مخالف “چارجز” اربوں کی تعداد میں ہوتی ہیں،،، اس وجہ سے تقریبا کروڑوں وولٹ اور کروڑوں ایمپٸر کرنٹ پیدا ہوتا ہے۔۔۔ ہم گھروں میں جو بجلی استعمال کرتے ہیں،،، وہ محض 220 وولٹ ہوتی ہے۔ کروڑوں وولٹ کی طاقت بہت زیادہ ہوتی ہے۔۔۔۔ آسمانی بجلی چونکہ ارتھ ڈھونڈتی ہے۔۔۔ اس وجہ سے جو بجلی زمین پر گرتی ہے وہ آگ کی شکل میں ہوتی ہے۔ یعنی مکمل “آگ” ہی ہوتی ہے۔ جسکا درجہ گرمائش 30000 کیلون تک نوٹ کی جاچکی ہے جس سے بہت زیادہ نقصان کا خدشہ ہوتا ہے۔

atmospheric electricity definition

یہ مخالف”چارجز” کا ایک دوسرے کی طرف کھنچنے کا عمل عموما بادلوں کے درمیان میں بھی ہوتا ہے۔۔۔ مگر کبھی کبھار یہ بجلی نیچے زمین کی طرف آتی ہے۔۔۔۔ یہ جیسے ہی نیچے آتی ہے تو قریبی گراؤنڈ ڈھونڈتی ہے جیسے کہ اونچے درخت یا موصل دھاتوں کی بنی ہوئی اشیاء وغیرہ۔۔۔۔ تاکہ خود کو نیوٹرل کرسکے، کاٸنات میں ہر ایک چیز خود کو سٹیبل کرنے کے لیے انرجی ریلیز کرتی ہے۔۔۔اس وجہ سے جب آسمان گرج رہا ہوتا ہےتو درختوں کے قریب نہ جایا کریں کیونکہ آسمانی بجلی 99 فیصد اونچے اونچے “درختوں” پر گرتی ہے، جیسے کہ کجھور کا درخت،۔ اگر آپکے آس پاس چار درخت ہوں، اور اس وقت آسمانی بجلی گرے،، تو وہ ان چاروں میں سے سب سے اونچے درخت کا انتخاب کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا آپ نے ایسی صورت حال میں اونچے “درختوں” کے پاس ہرگز نہیں جانا،،،،،،،، کیونکہ وہاں بجلی گرنے کا امکان دیگر جگہوں کی نسبت 99 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق آسمانی بجلی زمین پر دن میں تقریبا 80 لاکھ مرتبہ گرتی ہے،،،،، اور ہر بولٹ سورج کی سطح سے پانچ گنا زیادہ گرم ہوتا ہے، لہذا ان کو ہلکا نہ لیں”

Comments are closed.