اسلام آباد(وقائع نگار)بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاں جلالہ میں داخل ہوگیا۔سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریبا 300 مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑا تھا، سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسر پہنچنا شروع ہوگیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا، دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ نالہ بئیں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، راوی سمیت دیگر دریاں میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے، تمام دریاں، بیراجوں، ڈیموں اور نالوں میں پانی کے بہا کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
Trending
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
- سی سی پی نے جاز انٹر نیشنل کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی
- سی ڈی اے مزدور یونین کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی فیصلے پر شدید احتجاج
- لیڈی کانسٹیبل عائشہ ریاض کے اغواء کا معاملہ: پولیس کی تحقیقات تیز
- آسٹریلیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر — تاریخ ساز فیصلہ
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- کینیڈا کا امریکہ کو بڑا جھٹکا، دفاعی پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان
- ترکی کا اسرائیل کو سخت پیغام، جنگ بڑھی تو مداخلت کریں گے: صدر اردوان
- اسلام آباد کا ماحولیاتی بحران: سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ میں پیشہ ورانہ کمی کے سنگین انکشافات
- اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، درجنوں مشکوک افراد حراست میں
بھارت سے آنیوالا سیلابی ریلا شکرگڑھ پہنچ گیا
Next Post
Comments are closed.