ایس ایس پی آپر یشنز / انو سٹی گیشن کی زیر صدا رت کرائم صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گر فت کو مضبو ط کر نے کے حو الے سے اہم اجلاس، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کرائم میں اضا فہ پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جا ئے گا، شہریو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اسلام آبادپولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپر یشنز/ انوسٹی گیشن کی زیر صدارت کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلا س میں زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام افسر ان مہتمم تھانہ جات نے شرکت کی، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی، ایس ایس پی آپر یشنز /انوسٹی گیشن نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ آ ئندہ میٹنگ میں تما م افسران کی کارکر دگی کا جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور کر ائم میں اضا فہ پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا، کا ر و مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں،تمام افسران پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کا روں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں
زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے، انہو ں نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ گشت کو مزید موثر اور با مقصد بنائیں، تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں اپنے علا قوں کے مرکز میں موجو د رہیں اور اگر کسی تھا نہ کی گشت گا ڑ ی تھا نہ میں کھڑی پا ئی گئی تو متعلقہ افسر مہتمم تھانہ کے خلاف محکما نہ کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گئی،ساتھ ہی ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے ہیں،تمام زونل ڈی پی اوز کو امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔
Comments are closed.