اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ میں نئے جج کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، عدالت عظمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسری خاتون جج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی۔
Comments are closed.