اسلام آباد(ظفر ملک)جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی میں میگا کرپشن اور پراپرٹی مافیا کی تعیناتیوں پر اعلیٰ سطعی انکوائری کے بعد کرپٹ باڈی کو توڑ دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے سرکل رجسٹرار اشتیاق جیلانی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا،کرپٹ ٹولے کے خلا ف مزید تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا،سیکرٹری سردار سبیل کے گرد بھی گھیرا تنگ کرتے ہوئے انکی کرپشن پربھی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ،معلومات کے مطابق جموں و کشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے پانچ ممبران شہزاد گوندل،سراج دین ،فضل عباس،واجد عباس اور محمد وارث خان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کا تعلق پراپرٹی ڈیلرز سے ہے اور یہ میگا کرپشن کر کے سوسائٹی کو بے دریغ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،جس پر ڈپٹی کمشنر نے اعلیٰ سطعی انکوائری کا حکم دیا اور اس پر پانچوں ممبران کا تعلق پراپرٹی مافیاسے ثابت ہونے کے ساتھ تمام تر الزامات سچ ثابت ہوئے ،جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پانچوں ممبران کو عہدو ں سے ہٹا کر پوری باڈی توڑ دی گئی،اور سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر سرکل رجسٹرار اشتیاق جیلانی کو مقر ر کر دیا گیا،سوسائٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے سوسائٹی سے متعلق میگا کرپشن پر بھی انکوائری شروع کر دی ہے اور ا س پر سوسائٹی کے سیکرٹری سردار سبیل کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیااور انکی میگا کرپشن پر شواہد اکٹھے کر لیے گئے اور انکی سابقہ ہائوسنگ سوسائٹی جہاں انہوں نے کرپشن کی پہلی اینٹ رکھی تھی داخلہ ہائوسنگ سوسائٹی سے بھی ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں ،انتظامیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں پراپرٹی مافیاکے ساتھ سوسائٹی سے دیگر کالی بھیڑوں کے خلاف بھی سخت ترین ایکشن لینے فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.