اسلام آباد(ظفر ملک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ،ابوالقاسم،نے ازخود گرفتاری دینے کے فیصلے پر غور شروع کر دیا ہے ،جلد اعلان کر دیا جائے گا،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو چند قریبی دوستو ں نے مشور ہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب دو اہم کیسوں توشہ خان اور کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے اور وہ ا س پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہے ،جس پر چیئرمین تحریک انصاف کو مشور ہ دیا گیا ہے کہ حکومت کے بس میں نہیں کہ انہیں زیادہ دیر تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھے اور اگلی تاریخوں پر حفاظتی ضمانتوں کو واپس لیکر از خود گرفتاری دیدی جائے تاکہ حکومت یہ شوق پورا کر لے اور یوں تمام تر مقدمات یکجا ہو کر انکی حتمی تفتیش بھی مکمل ہو جائے گی،دوسری جانب چیئرمین کو مشورہ دیا گیا کہ حکومت کی سوچ ہے کہ مزاحمت اس بار نہ ہو سکے گی اور وہ اس پر ضرور عمل درآمد کر کے کوئٹہ جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں اور اگر از خود گرفتاری دیدی جائے تو قانون کی نظر میں بہت کچھ آسانیاں پیدا ہو جائیں گی،اس پر قوی امکان ہے کہ ،،ابوالقاسم،،13جولائی کو ہی گرفتاری دینے کے لیے وکیل قتل کیس میں ضمانت کی درخواست دائر ہی نہیں کریں گے اور یوں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔۔۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.