محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کیس کی دوبارہ تفتیش کے لیے ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔ پانچ رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور ہوں گے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جے آئی ٹی کے ممبران میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور رانا زاہد پرویز، اے ایس پی تیمور خان اور انچارج انویسٹی گیشن تھانا فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور شامل ہیں ۔
جلاؤ گھیراؤ کیس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، نئی جے آئی ٹی کیس کی دوبارہ تفتیش کرے گی۔خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا تھا جس کے بعد سیکڑوں شر پسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.