اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم ہونے میں ایک مہینہ رہ گیا ہے، تجارتی خسارے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے کوششیں جاری ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا موجودہ وقت کی کامیابی کی کنجی ہے، سکل ڈویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونی چاہیے، تعلیم کسی خاص طبقے کا نہیں سب کا حق ہے، گزشتہ ادوار میں 4 لاکھ 50 ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دیئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے، نوازشریف نے اس ادارے کی ابتدا کی، پنجاب میں وزارت اعلی کے دور میں ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ دی، 1997 میں بھی ہنر سیکھنے اور سکھانے کے منصوبوں پر کام کیا، البتہ کسی بھی کام کو شروع کرنے کے لئے وسائل درکار ہوتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی میدان میں ہو ایک ہنر ہے، قوموں کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کیلئے فنی تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے، مجھے یقین ہے یونیورسٹی انتظامیہ ادارے کو آگے لیکر جائے گی، ہنر کسی بھی میدان میں بہترین ہتھیار کا کام کرتا ہے، لہذا امید ہے ہنرمند نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے، 2008 میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ بنایا، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے بجٹ سے 2 ارب روپے سالانہ مختص کئے، غریب بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے دانش سکول بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پاں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا، امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے، 75 سال میں جو عادتیں پڑ گئی ہیں ان بتوں کو توڑنا آسان نہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت کا صرف 1 ماہ رہ گیا ہے، اجازت دیں تو تمام وسائل آپ کی خدمت میں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہوں، نوجوان نسل ہی وہ طبقہ ہے جو کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔
Trending
- اسلام آباد کلب کے کرکٹ فیلوز کے اعزاز میں پُرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام
- میرپورخاص میں 8 سالہ بچی کا لرزہ خیز قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی اور دم گھٹنے کا انکشاف
- سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ملک واپسی کی درخواست ، وزیر داخلہ کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ضمانت ، سری لنکن ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز جاری رکھنے پر آمادہ
- پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے ، وزیراعظم
- فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ فراہم کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو
- قومی اسمبلی ، 27ویں آئینی ترمیم منظور
- سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
- ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، ترک فوج کے 20 اہلکار جاں بحق
- چین میں اربوں ڈالر کی پونزی اسکیم چلانے والی چینی خاتون کو برطانیہ میں 11 سال قید کی سزا
- اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال، عدالتی کارروائیاں معطل
حکومت ختم ہونے میں ایک ماہ رہ گیا،مسائل بہت ہیں ۔وزیراعظم
Next Post
Comments are closed.