حکومت نے جاتے جاتے بجلی پھر ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

اسلام آباد(زور آور نیوز)نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوزکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرانے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

 

Comments are closed.