سانگھڑ ( نمائندہ محمد نعیم مغل)حیسکو عوام کو دونوں ھاتھوں سے لوٹنے لگی،
معاف کی جانے والا بل ماہ مئی 23 کے بل کے ساتھ وصول کیئے جانے کے لیئے معاف کی گئی رقم سے زائد رقم بل میں لگائے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ستمبر 2022 میں عوام کو بل معاف کئے گئے تھے تاہم کسی حکومتی اعلان کے بغیر حیسکو نے معاف کئے گئے بل وصول کرنا شروع کردیئے ہیں مگر اس وصولی میں بھی بڑے پیمانے پر فراڈ اور عوام کے ساتھ زیادتی سامنے آئی ہے۔ ایک صارف کا بل ماہ ستمبر 22 میں میں 31398 معاف کیئے گئے تھے تاہم ماہ مئی 23 کے بل میں معاف کی گئی مذکورہ رقم کو وصول کرنے کے لیئے48988 روپئے لگائے گئے ہیں جبکہ اس طرح کی دیگر صارفین کی شکایت بھی سامنے آرہی ہیں
اس ضمن میں صارفین کی جانب سے رابطہ کرنے پر حیسکو کے مقامی افسران صارفین کو مطمئن کرنے کے بجائے جون کی کلوزنگ کا کہہ کر مکمل بل جمع کرانے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔جبکہ بھاری بھرکم بل جمع نا کرانے کی صورت صارفین کے کنیکشن کاٹے جارہے ہیں۔عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی اعلان کے بغیر معاف کی گئی رقم وصول کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ اضافی رقم کے زریعے عوام سے کروڑوں روپیہ کا فراڈ کرنے پر FIA سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے اورملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.