رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے کھالوں کے خراب ہونے کا خطرہ

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

Comments are closed.