راولپنڈی(بیورورپورٹ )سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئیں، 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انسپیکٹر بدر منیر نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا جس کے بعد ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے، ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے، ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے، ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی، بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور سمز برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Trending
- اربوں روپے سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں
- ایران نے 550 بیلسٹک میزائل ، ایک ہزار ڈرون داغے ، 28 شہری ہلاک ، 3 ہزار زخمی ہوئے ، اسرائیلی حکام
- جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ واسا کا ہائی الرٹ جاری ، رین ایمرجنسی نافذ
- اسلام آباد ، 18 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- راولپنڈی ، مون سون الرٹ ، پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا
- سعودی ولی عہد کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون ، حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
- ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو ملازم گرفتار
- راولپنڈی ، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
- اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ اولیں ترجیح ، سی ڈی اے
- ایرانی صدر کا حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ
سائبر کرائم نے 9ملزمان پکڑ لیے
Prev Post
Comments are closed.