راولپنڈی (زورآور ) درخت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے ہم اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر بناسکتے ہیں، خالص ہوا، پانی، پھل اور دیگر جنگلاتی مصنوعات، مٹی کے مسکن کو بہتر بناتے ہیں جس میں گھریلو اور جنگلی جانوروں کی خوراک بھی شامل ہے۔ نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر ہر سال بڑے پیمانے پر tree plantation کی مہم کا اہتمام کرتا ہے۔ یہ مہم گزشتہ بارہ سالوں سے موسم بہار اور مون سون کے موسموں میں این سی پی سی کی ایک وسیع اور باقاعدہ خصوصیت ہے۔ این سی پی سی مختلف تعلیمی اداروں، ہاؤسنگ کالونیوں، پارکوں، گرجا گھروں، مندروں، مدارس، مساجد اور معاشرے کے دیگر شعبوں میں سالانہ 15,000 سے زیادہ درختوں کے پودے لگاتا ہے۔ 14 جولائی کو این سی پی سی نے ای پی اے راولپنڈی، اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف پنجاب، لاہور، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کے اشتراک سے پھلوں کے درخت لگا کر مون سون پلانٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ای پی اے راولپنڈی کے جناب مقبول اور نیشنل کلینر پروڈکشن سینٹر ارشاد رامے نے مختلف پھلوں کے tree plantation۔ارشاد رامے نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو محفوظ پاکستان دینا ہے اور tree plantation کی یہ مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے ہر فرد کو پوری ذمہ داری اور توجہ کے ساتھ نہ صرف کم از کم ایک پودا لگانا چاہئے بلکہ اس کو پروان چڑھانے کا بھی پورا اہتمام کرنا چاہئے۔
Comments are closed.