اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ سائفر پری پلان ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا، منع کرنے کے باوجود سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفاد کیلئے لہرایا۔
Trending
- منشیات اورمعاشیات
- آئی ایس ایس آئی نے پاکستان اکیڈمی آف لٹرز کے ‘رائیٹرز ریزیڈنسی پروگرام’ کے وفد کی میزبانی کی
- چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی
- آئی سی سی گلزار قائد راولپنڈی کا افتتاح 18 جنوری کو کر دیا گیا
- سی سی ڈی پر جعلی مقابلوں کے الزامات بے بنیاد قرار، رپورٹ عدالت میں جمع
- کارٹل بنانے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ برقرار ؛ بینکوں کی اپیلیں مسترد
- نیہا انور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا ابھرتا ستارہ
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
Comments are closed.