احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بری کردیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کیا۔
نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں، نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا۔
Comments are closed.