سویڈن حکومت کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اتفاق نہیں، اظہار بخاری

چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے سویڈن عدالت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن حکومت کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی اتفاق نہیں۔ مکمل سازش ہے۔ اسلامی ملکوں کا اتحاد کہاں سو گیا ان کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔اسلام فوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری مخص ایک ڈرامہ تھا۔ قرآن پاک کا چراغ جلتا رہے گا ۔کفر سڑتا رہے گا ۔وہ قرآن جلا جلا کے تھک جائیں گے۔ ہم قرآن پڑھا پڑھا کر بھی نہیں تھکیں گے۔ دنیا کفر کے دامن میں ذلت رسوائی بے حیائی کے سوا رکھا ہی کیا ھے۔ان بدبختوں نے قرآن پاک جلا کر امت مسلمہ کا جذبہ ایمانی کو ٹھیس پہنچائی۔ دنیا کفر آئے دن قرآن صاحب قرآن کی توہین کر کے ہمارا جذبہ ایمانی چیک کرتی ہے امت مسلمہ کو احتجاج کا محتاج سمجھ کر ہماری بذدلی کا مذاق اڑاتی ہے۔ تحفظ قرآن کے لیے آنسو بہانے نہیں ۔خون بہانے کا وقت آگیا ہے قرآن پاک کی توہین سے پورا عالم اسلام میں نفرت کا زہر پھیل گیا ہے لادینی طاقتیں مسلمانوں کو دہشت گردی کی سائیڈ پہ لگا کے خود اسلام کے خلاف ورزیاں کرنے کی سازشوں میں مصروف ہو چکی ہیں نبی پاک کے خلاف خاکے بنانے والوں کا منہ توڑ دیا جاتا تو آج ملعون یہ حرکت نہ کرتا۔ قرآن پاک جلانا اظہار ازادی نہیں۔ ذہنی انتشار ہے۔ دنیا کفر جانتی ہے مسلمان صرف شیور مرغیوں کی طرح شور مچا کر خاموش ہو جائیں گے ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان سویڈن حکومت سےصرف زبانی احتجاج نہیں ۔بلکہ عملی اقدام کرکے اس کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے تعلقات ختم کردے ۔محبت قرآن کا تقاضا ہے تمام مسلمان تاجران میڈ ان سویڈن کا مکمل بائیکاٹ کردیں ۔

Comments are closed.