جمعیت علماء اسلام نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام اور شعائر اسلام بارے مغرب کا رویہ ہمیشہ تشدد پر مبنی رہا ہے ، جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام مسلمانوں کے دل چیرنے والے ایسے واقعات پر سخت نوٹس لے اسلام اور مسلمانوں کے جذبات سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی وزارت خارجہ سویڈن کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہی کہ وہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ پر بازپرس کرے ۔
Comments are closed.