سٹاف ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ذمہ داریوں سے مبرا، سرکاری ملازم کو بیٹے کی میت لیجانے کیلئے ایمبولینس نہ ملی

سٹاف ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جو سرکاری ملازمین کی فلاح کہ لئے قائم گیا اسی کہ ذیلی ایمرجینسی سروس جو کسی ملازم کی یا اس کہ اہل و عیال میں سی کی وفات کی صورت میں میت کو آبائی علاقہ تک پہنچانے کہ لئے ایمبولینس سروس مہیا کرتا ہے اپنی ذمہ داریوں سے مبرا ہے۔ مورخہ 28 جون 2023 کو صبح 6 بجے محمد عزیز ملازم پی۔آئی۔ڈی کی 15 سالہ بیٹے کی وفات پر جب سٹاف ویلفئر ایمرجنسی سینٹر گئے تو وہاں سٹاف موجود ہی نہیں تھا

پورا دفتر ایک نائب قاصد کہ ہوالے تھا جو اپنے افسران کال کرتا رہا کسی نے رسیو نہیں کی ڈھیر کھنٹا انتظار کہ بعد اور کسی ذمہ دار سے رابطہ نہ ہونے ہر مبلغ 25000 روپے کی پرائیویٹ ایمبولینس بک کرانا پڑی جو سرکاری ملازم نے اپنی جیب سے ادا کئے ۔ اس حوالے سے سرکاری ملازمین نے  درخواست کی  ہے کہ حکام بالہ افسران اور سٹاف کی اس غفلت اور لاپروائی کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارائی کریں۔

Comments are closed.