سڑک پر تیل گرنے سے چار گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں،چار افراد جاں بحق

کرک(زور آور نیوز)انڈس ہائی وے پرسپینہ موڑ پر آئل ٹینکر سمیت چار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو کرک کے مطابق حادثہ ایمبولنس ، منی ٹرک اور کار کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا جہاں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد تیل سڑک پر بہنے کی وجہ سے گاڑیاں بے قابو ہوگئیں۔ریسکیو کاکہنا ہے کہ حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، حادثے کے بعد گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جبکہ ایمبولنس میں مریض کے ساتھ اہلخانہ کے افراد بھی سوار تھے۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور لاچی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

Comments are closed.