سی ڈی اے جاوہ تیلی ایکوائر لینڈ انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن ، غریبوں کی جھگیاں اجاڑ دی گئیں، امیروں کی جیبوں کو بھر دیا

اسلام آباد سونے کی کان سی ڈی اے کی طرف سے غریبوں کے نام پر کھلواڑ کیا گیا غریبوں کو بیچا گیا غریبوں کی جھگیوں کو اجاڑدیا گیا امیروں کی جیبوں کو سیاسی پشت پناہی کی آڑ میں اور بھر دیا گیا ذرائع کے مطابق جاوہ تیلی ایکوائر لینڈ پر انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کی آڑ میں غریبوں کی جھگیوں کو اجاڑ دیا گیا جبکہ اس کے  بدلے میں جاوہ تیلی کے مقامی لوگوں اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی جیبوں کو سی ڈی اے کی طرف سے نوٹوں سے بھر دیا گیا اور اس شرط پر کہ آپ نے خاموش رہنا ہے آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا ذرائع نے بتایا سیاسی شخصیت کے ذریعے جاوہ تیلی کے امیروں کو جو زیادہ شور شرابہ کر رہے تھے چار لوگوں کو تیس تیس لاکھ روپے دے کر ان کا منہ بند کردیا گیا جبکہ اس سے پہلے جاوہ تیلی کے رہاشیوں کوایکوائر لینڈ کے بدلے پیمنٹ اور دوسرے اضلاح میں زمینیں الاٹ کی جاچکی ہیں چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل ہار گیا اور سیاست جیت گئ غربت ہار گئ اور امیرت جیت گئ آپریشن تو جاوہ تیلی کے ان آقاوں اور برجوں کے خلاف کیا جاتا تو مزہ آتا خبر ہے کہ بائیس جون کو آپریش میں غریبوں کی جھگیوں کو مسمار کرنے کے دوران ایک بزرگ مسیح دنیائے فانی سے کوچ کر گیا ہے جبکہ وہ سی ڈی اے چیئر مین نورالامین مینگل  ڈی ڈی جی انفورسمنٹ  شاہ جہان اور عملے کے ارکا ن کے خلاف ایف آئی آر کرانے پر بضد ہیں متاثرین کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے غریب تو آخر غریب ہی ہوتا ہے اس نے امیروں کے شہر میں کیوں جینے کا سوچ لیا

Comments are closed.