اسلام آباد(زور آور نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔صدر مملکت کی جانب سے ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی گئی، بل کا مقصد ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر مملکت نے پٹرولیم ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے جس کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
Comments are closed.