صدر نے اپنے سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد(زور آور نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو اپنے سیکرٹری کی خدمات واپس کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ایوانِ صدر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ کل کے واضح بیان کے پیش نظر ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں، ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ایوانِ صدر نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 ویں گریڈ کی افسر حمیرا احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا جائے۔

 

Comments are closed.