درہ آدم خیل(نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے علاقے درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری اور اس کے 2 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد کمانڈر ظفر عرف ظفری، حسن خان اور انس عرف علی مارے گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد حسن کا تعلق درہ آدم خیل جبکہ انس عرف علی کا تعلق ننگرہار سے ہے، ظفر خان عرف ظفری اور اس کے دونوں ساتھی کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک تھے، کارروائی کیلئے سکیورٹی فورسز نے غیر روایتی آپریشنل طریقہ کار اختیار کیا۔ہلاک دہشت گرد ظفری بھی درہ آدم خیل کے گاؤں ملان کا رہائشی اور تحریک طالبان افغانستان کا سابقہ ممبر تھا، ظفری 22 مئی 2023ء کو ہی افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے پشاور واپس آیا تھا، دہشت گرد پاکستان میں 26 بڑے حملوں میں بھی ملوث رہا۔ظفری سکیورٹی فورسز، کوئلے کے ٹھیکیداروں، تاجروں اور بااثر افراد کو ٹارگٹ کرتا تھا، دہشت گرد ظفری بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سے کروڑوں روپے بھی ہتھیا چکا ہے، ہلاک دہشت گرد حسن خان سنائپنگ اور گرنیڈ حملوں کا ماہر تھا۔
Trending
- برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو آپ گریڈڈ لائٹنگ کی تکمیل
- آپ کو چاند کے مرحلے اور رات کی قسم کے بارے میں معلوم ہے۔
- ڈسکہ میں نندوں اور ساس کے بہو کو قتل کرنے کا واقعہ
- “Illuminati: حقیقت یا افسانہ؟”
- سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی مکمل کہانی
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
Comments are closed.