عالم اسلام سویڈن کو تیل کی سپلائی بند کردے تو یہ اپنی موت آپ مر جائے گا، اظہار بخاری

راولپنڈی چرچ کے ڈاکٹر سموئیل ٹینٹس۔ پاسٹر پرویز سہیل ۔سردار انوپ سنگھ ۔بابو ساجد نے قران کی بےحرمتی پرچیرمین انٹرفیتھ کمیٹی سفیر امن علامہ پیر سید اظہار بخاری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب قران کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قران کی برے حرمتی پر کمیونٹی کو بہت دکھ ہوا ہے۔ اس حوالے سے ہم مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ سویڈن ملعون عدالت نے قران کی بے حرمتی کر کے بین المذاھب اہم اہمنگی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ کسی مذہب کی مقدس کتاب کی توہین کرنا انتہا پسندی ھے ۔ مذہبی اختلافات کے باوجود ہم قران پاک کا احترام کرتے ہیں۔ سویڈن عدالت کی ایسی انتہا پسندی دنیا کا امن تباہ کر سکتی ہے۔ تمام انبیاء کے مقدس کتاب کا احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ان خیالات کا اظہار سردار انو پ سنگھ۔ پاسٹر پرویز سہیل۔مولانا عبد الاظاھرفاروقی۔ ڈاکٹر پادری سیموئیل ۔مسیح رہنماء بابو ساجد نے سفیر امن پیر اظہار بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اظہار بخاری نے کہا یہ جو قران جل رہا ہے اس میں اسلامی ممالک کا تیل استعمال ہو رہا ہے۔ عالم اسلام اگر سویڈن کو تیل کی سپلائی بند کر دے تو یہ اپنی موت اپ ہی مر جائے گا قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے بین المذاہب اہم آہنگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسلام کسی مذہب کی توہین کرتا ہے اور نہ کسی کو اپنے مذہب کی توہین کرنے کی اجازت دے سکتا ہے قران پاک جلانے والوں نے اپنے ہاتھوں سے بی بی مریم کی پاکیزگی اور حضرت عیسی کی عظمتوں کو جلا دیا سویڈن حکومت اسے انفرادی کہہ کر جان نہیں چھڑوا سکتی۔ اسلامی حکمرانوں پر جہاد فرض ہو گیا ہے۔ سویڈن عدالت یہ بھی نہیں جانتی کہ قران کا محافظ خدا خود ہے۔ مسیح برادری ہندو برادری سکھ برادری سویڈن عدالت فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے کیونکہ اس قبیح حرکت سے امن کی بنیاد تباہ ہو گئی۔

Comments are closed.