عامر کیانی کے پی ٹی آئی چھوڑنے اور نئی پارٹی میں شمولیت کی اصل کہانی سامنے آگئی

سابق وزیر عامر کیانی کی پی ٹی آئی چھوڑنے اور نئی پارٹی میں شامل ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے تفصیلات کے مطابق عامر کیانی کو 2018 کے جنرل الیکشن میں اسلام آباد سے لے کر راولپنڈی کے این اے 61 کا ٹکٹ دیا گیا تھا عامر کیانی وزارت صحت میں ڈرگ مافیا کے ساتھ مل کر خوب مال کمایا جس پر ان کو ہٹایا گیا،ذرائع کے مطابق عامر کیانی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں جلسوں اور ایونٹ کے نام پر بھاری وصولیاں کیں

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے عامر کیانی، عمران اسماعیل کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ کا مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج ہے،عامر کیانی ان کے بیٹے فہد کیانی اور عمران اسماعیل نے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیے عاصم عزیز نامی شخص سے جعلی انتقال اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی کوشش کیعامر کیانی تحریک انصاف اور حکومت سے اربوں روپے کمانے کی کرپشن کو بچانے کیلئے نئی پارٹی میں شمولیت اختیار کی عامر کیانی کو اینٹی کرپشن مقدمہ اور 9 مئی میں کلین چٹ ملنا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشانعامر کیانی گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر لوگوں اور اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے سرگرم ہوچکے ہیں۔ عوام حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عامر کیانی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے،

Comments are closed.