نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ عبوری حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اسے کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کی گرفتاری سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو میں کہا حکومت ملک میں جمہوری عمل جاری رکھنے کیلئے آئین کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا حکومت آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اظہاررائے کے برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا ریاستی ادارے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں اور عبوری حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی۔
Comments are closed.