علاقہ مجسٹریٹ کہ آبائی علاقے میں غیر قانونی سلنڈروں ایجنسیوں اور پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار حادثات کا خطرہ

اسلام آباد (قاسم جمشید)علاقہ مجسٹریٹ کہ آبائی علاقے میں غیر قانونی سلنڈروں ایجنسیوں اور پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار حادثات کا خطرہ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے چھ ماہ میں فرضی کاروائیاں چیف کمشنر اسلام آباد از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ڈھوک عباسی ضلع ٹیکس سنگ جانی ڈھوک پراچہ سمیت 38 ایجنسیوں کا انکشاف۔ مختلف شہری و دیہی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ری فلنگ کے مراکز چلنے کاانکشاف، انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،جبکہ ترنول جھنگی سیداں شہری و دیہی علاقوں میں قائم ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے مراکز پر مسافرویگنوں اور مال بردار گاڑیوں میں سارا دن دھڑلے سے ری فلنگ کا دھندہ چلتا ہے اور یہی صورتحال غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور پٹرول ایجنسیوں کی ہے، شہری حلقوں کے مطابق متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے مگر کسی طرح کی کوئی کارروائی عمل میں لائی نہیں جارہی۔ غیر قانونی دھندہ میں ملوث دکانداروں کے پاس سیفٹی آلات تک نہیں۔واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کے دھماکوں سے کئی ایک انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں چند سال قبل 26 نمبر چونگی میں رونما ہونیوالا خوفناک حادثہ بھی ٹیوٹا وین میں لگے ایل پی جی سلنڈر کے پھٹنے سے پیش آیا،شہریوں کے مطابق ٹرانسپورٹ مالکان چند روپے کی بچت کی خاطر ناقص اور غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں، شہریوں نے متعلقہ اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام اباد انتظامیہ، پولیس، اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ داران کا کہناہے کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں منی پٹرول پمپس و گیس ری فلنگ مراکز کے خلاف روٹین سے کارروائیاں کی جاتی ہیں کبھی بھی لاپرواہی نہیں برتی جاتی۔جبکہ کاروائی کے فورا بعد معاملات کو طے کر کے دوبارہ کھول دیے جاتے ہیں  

Comments are closed.