لاہور (زور آور نیوز)جناح ہاس حملہ کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ جے آئی ٹی طلب کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کو جمعے کے روز طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور چِیئرمیں پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔اب تک لاہور میں وہ صرف ایک مرتبہ پیش ہوئے ۔لاہور پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر ان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے۔تین روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اورممبران کو دھمکانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں انچارج انویسٹی محمد سرور کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈکے مقدمہ 96/23 میں تفتیش کیلئے بلایا،جہاں پیشی کے دوران انہوں نے انگلی کیساتھ سربراہ جے آئی ٹی عمران کشوراوردیگر ممبران کو دھمکایا۔متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔مقدمے کے مطابق ملزم کا ممبران کو دھمکانا آزادانہ اورغیرجانبدار تفتیش کو روکنا ہے،ملزم کا یہ عمل قانون اورضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔جب کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو 9 مئی کو فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفاتر پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد کئے جانے پر 21 جولائی بروز جمع المبارک کو روبرو پیشی کیلئے سمن جاری کئے تھے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
عمران خان کو فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832/23 میں حساس ادارے پر حملہ کیس میں تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان فیصل آباد پولیس جنید احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ عمران خان مذکورہ کیس میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ جے آئی ٹی کے اس موقع پر آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں عمران خان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ پیشی ہونے کی صورت میں ان سے 9 مئی کے واقعات باری میں تحقیقات کی جائیں گی۔
Comments are closed.