عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی، سائلین اور وکلا کو گیٹ پر ہی روک لیا گیا

Imran-khan

 چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو ان کی گاڑی عمارت میں داخل ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔اس موقع پر پولیس نے وکلاء اور سائلین کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پولیس نے پیشی پر آئے سائلین اور وکلا کو بھی عدالت میں داخلے ہونے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد گیٹ پر موجود وکلا کا کہنا تھا کہ ہمارے ارجنٹ کیس لگے ہوئے ہیں اور پولیس ہمیں اندر داخل نہیں ہونے دے رہی ہے۔

Comments are closed.