عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(زور آور نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں سزا سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژنل بنچ کرے گا، 2 رکنی بنچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہو گا۔
یاد رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں بابر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد اسی روز سابق وزیراعظم کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے گھر والوں اور وکلا کو اٹک جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت بھی دے رکھی ہے اور گزشتہ روز بھی بشری بی بی نے اٹک جیل میں خاوند سے تقریبا 2 گھنٹے ملاقات کی تھی۔

 

Comments are closed.