عید الاضحیٰ کے بعد بروقت صفائی یقینی بنانے پر بلال اظہر کیانی کا ٹوئٹ

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و تونائی بلال اظہر کیانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‏جہلم، این اے 60 کے دیگر علاقوں سے ساتھیوں سے اطلاعات ملی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ان کی ٹیم نے قربانی کے بعد بروقت صفائی یقینی بنائی۔ عوامی رابطہ دفتر میں مجھے ملنے والے حلقے کے لوگوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔

مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ذاتی طور پر میں نے خود بھی صفائی کی صورتحال دیکھی ہے جس پر میں نے سمیع اللہ فاروق صاحب کو فون کر کے عید الاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے، صفائی کرانے اور پھر عرق گلاب کا سپرے کرانے پر انہیں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

میں یونیورسٹی کے ان طالب علموں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے شہریوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی بیگز تقسیم کئے۔

Comments are closed.