قصور کے نواحی گاؤں میں باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ قصور کے نواحی گاؤں حویلی نتھووالی میں پیش آیا جہاں ملزم سعید نے غیرت کے نام پراپنی 2 بیٹیوں نادیہ اور علشبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ دونوں لڑکیوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او قصور کے مطابق واردات کے بعد اہل علاقہ کے بیانات بھی لیے جارہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
Comments are closed.