چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فیصلے پر دستخط سے پہلے ہی اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا ہے کہ گواہ پیش کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، زبانی حکم پر کبھی گرفتاری نہیں ہوتی، انصاف کو دفن کیا جا رہا ہے، جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نازیبا پوسٹیں لگائیں، متعصب جج کیساتھ پی ڈی ایم حکومت کھڑی تھی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے مزید کہا ہے کہ خواجہ حارث کے منشی کو صبح نامعلوم افراد نے ہائی کورٹ کے اندر سے اٹھا لیا، منشی کو کہا گیا آج کوئی فائل عدالت میں جمع نہیں ہونی چاہیے، میں نے اپنا منشی بھیجا تو اس کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملوں کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی لندن یا دبئی نہیں بھاگے، نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی نے قوانین کیخلاف گاڑیاں لیں جو مجرم ہیں ان کو اقتدار دے دیا۔
Comments are closed.